عمران خان کی رہائی سے متعلق خط صدر بائیڈن کوموصول ہونے کی تصدیق

امریکی محکمہ خارجہ نے ارکان کانگریس کی جانب سے عمران خان کی رہائی سے متعلق لکھے گئے خط کاصدر بائیڈن کو موصول ہونے کی تصدیق کردی۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ ارکان کانگریس کا پاکستان سے متعلق لکھا گیا خط صدر بائیڈن کو موصول ہوگیا.ہم ممبران کو خط کا مناسب وقت پر جواب دیں گے انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں جمہوریت کو برقرار دیکھنا چاہتے ہیں۔میتھیو ملر نے مزید کہا کہ جمہوری عمل میں شرکت ہر کسی کا بنیادی حق ہے

اپنا تبصرہ لکھیں