اسرائیل کی اقوام متحدہ کی تنظیم اونروا پر پابندی

اسرائیلی پارلیمنٹ نے اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی انروا پر پابندی کا بل منظور کرلیا۔اسرائیل کی جانب سے اسرائیلی حکام اور ریلیف ایجنسی کے درمیان روابط پر پابندی اور انروا سے تعلقات منقطع کرنے اور اسے دہشتگرد تنظیم قرار دینے کی بھی منظوری دی گئی۔اس حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ انروا کے عملے کو اسرائیل کے خلاف دہشتگرد سرگرمیوں پر جوابدہ ہونا چاہیے۔پابندی کے اسرائیلی اقدام پر ردعمل میں انروا کا کہنا تھا کہ ادارے پر پابندی فلسطینیوں کے مصائب کو مزید گہرا کرے گی، غزہ کے لوگوں کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہوگا۔امریکا اور برطانیہ نے بھی اسرائیلی پابندی پر تشویش کا اظہار کیا ہے اونروا غزہ میں انسانی امداد پہنچانے والی اہم ایجنسی ہے جس کے سیکڑوں کارکن ایک سال کے دوران اسرائیلی حملوں میں مارے گئے ہیں۔اقوام متحدہ کی ایجنسی نے سات دہائیوں سے زیادہ عرصے سے فلسطینی پناہ گزینوں کو ضروری امداد فراہم کی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں