نعیم قاسم حزب اللہ کے سربراہ مقرر

حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد عبوری سربراہ مقرر ہونے والے نعیم قاسم کو سربراہ مقرر کرلیا گیا 60 سالہ نعیم قاسم انیس سو تریپن میں لبنان کے علاقے کفرفیلہ میں پیدا ہوئے، انہوں نے دینی تعلیم استاد آیت اللہ محمد حسین فضل اللہ سے حاصل کی، کیمسٹری میں بیچلر کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد مسلم طلبا یونین کے بانی بنے انیس سو چوہتر سے اٹھاسی تک اسلامی مذہبی تعلیمی انجمن کے سربراہ رہے۔المصطفیٰ اسکولوں کے مشیرکے طور پر بھی خدمات انجام دیں، پھر حزب اللہ کی بنیاد کی سرگرمیوں میں حصہ لیا اور انیس سو بیانوے میں حزب اللہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل مقرر ہوئے نعیم قاسم حزب اللہ شوریٰ کمیٹی کے مسلسل تین مرتبہ رکن بھی رہ چکے ہیں

اپنا تبصرہ لکھیں