استنبول سے لاہور کی پرواز میں مسافر کا انتقال. طیارے کی باکو میں ہنگامی لینڈنگ

ستنبول سےلاہور آنے والی پرواز میں مسافر طبیعت خراب ہونے پر انتقال کرگیا۔طیارے کی آزربائیجان میں ہنگامی لینڈنگ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ٹرکش ائیر لائنز کی پرواز ٹی کے سیون ون فور کو آج صبح چاربج کر پینتیس منٹ پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترنا تھا،طیارہ آذربائیجان کی فضائی حدود میں تھا کہ ایک مسافر کی طبیعت خراب ہو گئی،اجازت ملنے پر ایئربس اے تھری تھرٹی طیارے نے باکو ایئرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی.باکو ایئرپورٹ پر مسافر کا فوری طبی معائنہ کیا گیالیکن اس وقت تک مسافر انتقال کر چکا تھا.میڈیکل ٹیم نے مسافر کی موت کی تصدیق کی اور ضابطے کی کارروائی کے بعد میت ائیرلائن انتظامیہ کے حوالے کردی جس کے بعد طیارہ لگ بھگ ڈھائی گھنٹے بعد باکو سے لاہور روانہ ہوا۔

اپنا تبصرہ لکھیں