26ویں ترمیم سب کے گلے پڑے گی.شیخ رشید

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 26ویں ترمیم نون شین سمیت سب کے گلے پڑے گی، یہ 27ویں ترمیم کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں، اس پر مولانا فضل الرحمٰن نے کال دی تو لگ پتہ جائے گا .شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پہلی دفعہ ملکی تاریخ میں کوئی آفریدی چیف جسٹس آیا ہے، آفریدیوں نے سکھوں، برٹش، روس اور امریکہ سمیت 42 ملکوں کو شکست دی تھی. یحیٰی افریدی انشاءاللہ ملک میں انصاف کا علم بلند رکھیں گے,جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب نے بہت دانشمندی کا مقابلہ کیا ہے,یہ جو خواب دیکھ رہے تھے وہ چکنا چور ہو گئے ہیں, یہ ترمیم کی بات کر رہے ہیں مولانا فضل الرحمٰن 27 ویں ترمیم کے خلاف کال دے گا،فضل الرحمان اور بانی پی ٹی ائی نے ہی عزت بڑھائی ہے،باقی سب نے ستیا ناس کر کے اپنی عزت پہ جھاڑو پھیرا ہے، جو کچھ قاضی فائز عیسی سے ہوا ہے مجھے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں۔ چیف آف آرمی اسٹاف سے درخواست کروں گا کہ غریب آدمی کو معافی دیں، مولانا فضل الرحمان نے 26ویں ترمیم کا جنازہ نکالا ہے

اپنا تبصرہ لکھیں