سکھوں کے قتل میں بھارتی وزیر داخلہ ملوث ہیں.کینڈا

کینیڈا میں سکھوں کو نشانہ بنانے میں بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ ملوث ہیں

PM chairs a first Union Cabinet meeting, in New Delhi on June 10, 2024.
کینیڈین نائب وزیر خارجہ نے کَچّا چِٹّھا کھول دیا کینیڈا کے نائب وزیر خارجہ ڈیوڈ موریسن نے کہا ہے کہ امت شاہ نے کینیڈین سکھ علیحدگی پسندوں کو نشانہ بنانے کے لیے انٹیلی جنس کارروائیوں کا حکم دیا تھا۔کینیڈا کے نائب وزیر خارجہ ڈیوڈ موریسن نے کینیڈا کی قومی سلامتی کمیٹی میں ان کارروائیوں میں امت شاہ کے مبینہ کردار کی تصدیق کی، جن کے بارے میں موریسن کا دعویٰ ہے کہ وہ کینیڈا میں خالصتان کے حامی کارکنوں کو ڈرانے دھمکانے کی مہم کا حصہ تھے۔واشنگٹن پوسٹ نے کینیڈین حکام کے حوالے سے بتایا کہ امت شاہ نے یہ کوششیں سکھ علیحدگی پسندوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے ایک حصے کے طور پر کی ہیں، جو انڈیا کے اندر ایک آزاد سکھ ریاست خالصتان پر زور دے رہے ہیں۔ قومی سلامتی کی مشیر نتھالی ڈروئن نے بھی کمیٹی کے سامنے گواہی دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ کینیڈا میں انڈین سفارت کاروں نے سفارتی ذرائع سے انڈین شہریوں اور کینیڈین شہریوں کے بارے میں انٹیلی جنس اکٹھی کی اور اسے نئی دہلی تک پہنچایا۔

اپنا تبصرہ لکھیں