پی ٹی آئی کا امریکہ میں نواز شریف کے خلاف مظاہروں کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کا کہنا ہے کہ ہوٹل سمیت ہم ہر اس جگہ پہنچیں گے جہاں نواز شریف جائیں گے. تاکہ جوبائیڈن کو یہ احساس دلایا جائے کہ وہ ایک غیر مقبول شخص کی حمایت کررہے ہیں۔واضح رہے کہ نواز شریف اپنے دوست کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت اور میڈیکل چیک اپ کے لئے پیر کے روز امریکا پہنچے۔مسلم لیگ (ن) کے صدر کے پہنچنے کی خبر ملتے ہی پی ٹی آئی کارکنان احتجاج کے لیے واشنگٹن میں ڈیلاس ایئرپورٹ کے باہر جمع ہوگئے تاہم نواز شریف وفد کے ہمراہ نجی طیاروں کے لیے مختص خصوصی گیٹ سے باہر نکل گئے۔پی ٹی آئی کی قیادت کا کہنا ہے کہ پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ امریکی کاروباری شخصیت شیخ صاحب کے گھر کے باہر احتجاج نہیں کریں گے، جہاں نواز شریف رات گزاریں گے، کیوں کہ حال ہی میں شیخ کی اہلیہ کا انتقال ہوا ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں