کورنگی کے علاقے مہران ٹاؤن میں مقامی انتظامیہ سے اجازت کے بعد ہالووین کا انعقاد کیا گیا تھا، تاہم اہل محلہ نے پارٹی کی شکایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پارٹی بند کرادی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی .ہالوین پارٹی میں زیادہ تر نوجوان افراد ڈراؤنے اور نیم عریاں لباس پہن کر شریک ہوئے جب کہ پارٹی میں شراب اور دیگر نشہ آور چیزوں کا بھی استعمال کیا گیا۔پولیس نے پارٹی کے مقام پر پہنچ کر فوری طور پر پارٹی رکوادی اور تمام افراد کو وہاں سے نکل جانے کی ہدایات کیں، تاہم کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا. واضح رہے کہ ہالووین مغربی تہوار ہے جس کی ابتدا امریکا سے ایک صدی قبل ہوئی تھی۔ابتدا میں ہالووین پارٹیز کا انعقاد شیطان کی خوشنودی کے لیے کیا جاتا تھا، تاہم جدید دور میں ہالووین پارٹیز زومبیز کا روپ دھار کر ڈراؤنے لباس پہن کر جشن منانے میں تبدیل ہوچکا ہے۔امریکا اور یورپ سمیت دیگر ممالک میں ہالووین کی پارٹیاں ہر سال اکتوبر کے اختتامی ہفتے میں منعقد ہوتی ہیں۔