پاکستان میں واٹس ایپ اکاؤنٹس پر سائبر حملوں میں اضافہ

پاکستان میں واٹس اکائونٹس پر سائبر حملوں میں اضافے اور ہنکنگ کےذریعے حساس معلومات تک رسائی حاسل کرنے پر نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لیے ایڈوائزری جاری کردی۔سائبر سیکیورٹی ایڈوائزری میں صارفین کو اہم حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے. صارفین سے کہا گیا ہے کہ وہ ہیکنگ سے بچنے کیلئے واٹس ایپ پر مضبوط پاس ورڈ استعمال کریں اور کسی بھی نامعلوم لنکس پر کلک کرنے سے گریز کریں۔صارفین کواپنے واٹس ایپ اکاونٹ کو بایو میٹرک کے ذریعے لاک رکھنے اور عوامی مقامات پر وائی فائی پر واٹس ایپ کا استعمال کرنے سے بھی گریز کا مشورہ دیا گیا ہے.ایڈوائزری میں صارفین کو واٹس ایپ سیکیورٹی اپ ڈیٹس سے متعلق آگاہ رہنے کی ہدایت کی گئی ہےجبکہ سرکاری ملازمین، صارفین احتیاطی تدابیر اپنا کر سائبر حملوں سے آفیشل ڈیٹا محفوظ رکھ سکتے ہیں، صارفین کسی بھی مشکوک سرگرمی کو فوری طور پر رپورٹ کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں