ہدایت کار بدر محمود نے انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں مقبول ڈرامے کبھی میں کبھی تم پہلے عتیقہ اوڈھو کو کردار کی پیش کش کی تھی تاہم ان کے انکار کے بعد بشریٰ انصاری نے یہ پیشکش قبول کرلی اس سلسلے میں عتقہ اوڈھو کا کہنا ہے کہ ابھی ان کی عمر اتنی نہیں کہ وہ فہد مصطفٰے کی ماں کا کردار کریں عتیقہ اوڈھو کا کہنا تھا کہ بشریٰ انصاری کچھ ان سے زائد العمر ہیں جبکہ انہوں نے عمر کی وجہ سے ڈرامے میں فہد مصطفیٰ کی ماں بننے کے کردار کو مسترد کیا۔ واضح رہے کہ عتیقہ اوڈھو نے 2012 کے مقبول ڈرامے ’ہمسفر‘ میں فواد خان کی والدہ کا کردار ادا کیا تھا علاوہ ازیں وہ دیگر متعدد ڈراموں میں ماں کے کردار بھی ادا کر چکی ہیں۔فہد مصطفیٰ کی والدہ کا کردار ادا کرنے سے انکار کی بات پر انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے.صارفین کے مطابق جب وہ فواد خان کی ماں بن سکتی ہیں تو فہد مصطفیٰ کی کیوں نہیں بن سکتی .کبھی میں کبھی تم ڈرامے کو شائقین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے، ڈراما نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت اور بنگلہ دیش سمیت دیگر ممالک میں بھی شوق سے دیکھا جا رہا ہے۔ ڈرامے میں فہد مصطفیٰ کی والدہ کا کردار سینیئر اداکار بشریٰ انصاری نے کیا ہے جبکہ جاوید شیخ ڈرامے میں ان کے والد بنے ہیں۔