ڈونلڈ ٹرمپ کا کچرا جمع کرنے والا ٹرک چلاکر بائیڈن کو کرارا جواب دے دیا . صدر جوبائیڈن نے ٹرمپ کے حامیوں کو گاربیج قرار دیا تھا۔ برین بے وسکونسن میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے طیارے سے اتر کر صحافیوں سے مختصر بات کی اور جوبائیڈن کے تبصرے کو اپنی حریف کملا ہیرس کے خلاف استعمال کرتے ہوئے کہا مجھے لگتا ہے کہ ڈھائی سو ملین امریکی کچرے کا ڈھیر نہیں اس ملک کے لوگ بہت خوش ہوں گے کیونکہ ہم ملک کو واپس لانے جا رہے ہیں اور ان کے مخالفوں کو وہ اسی طرح کچرے کے ٹرک میں جمع کرکے ٹھکانے لگائیں گے اور ملک کو ان سے نجات دلائیں گے