پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیسٹ سیریز کے دوران برطانوی کپتان بین اسٹوکس کے گھر میں ڈکیتی

انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کے گھر پر ڈکیتی کی واردات ہوگئی بین اسٹوکس کے گھر چوری ان کی ٹیسٹ سیریز کےلیے پاکستان میں موجودگی کے دوران ہوئی.33 سالہ انگلش کپتان بین اسٹوکس نے بتایا کہ ڈکیتی کے دوران ان کے اہلخانہ کو کسی قسم کا جسمانی نقصان نہیں پہنچا تاہم ان کے گھر سے بہت سی قیمتی اشیا چوری کی گئی ہیں۔ڈکیتی کی واردات ملتان میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ کے دوران ہوئی جب بین اسٹوکس کی اہلیہ کلیئر اور ان کے بچے لیٹون اور لبی گھر میں موجود تھے۔بین اسٹوکس کا کہنا تھا کہ 17 اکتوبر کی شام چند ماسک پہنے لوگوں نے میرے گھرڈکیتی کی۔ وہ جیولری قیمتی اشیاء اور ذاتی استعمال کی اچھی خاصی چیزیں ساتھ لے گئے۔سوشل میڈیا پر انہوں نے اپنے پیغام میں لوگوں سے چوروں کی شناخت کرنے میں مدد کی درخواست کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں