کملا ہیرس نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ذہنی مریض قرار دے دیا

امریکی کے صدارتی انتخابات کے قریب آتے ہی حریف امیدواروں کے ایک دوسرے پر حملے تیز ہوگئے ہیں امریکی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے اپنے حریف ڈونلڈ ٹرمپ کو ذہنی مریض قرار دے دیا۔کملا ہیرس نے ریاست ایریزونا میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ نفسیاتی امتحان دینے کو تیار ہوں لیکن ڈونلڈ ٹرمپ بھی ایسا کر کے دکھائیں۔امریکی صدارتی امیدوار نے مزید کہا کہ ٹرمپ کے پاس امریکی عوام کیلئے کوئی منصوبہ نہیں ہے، وہ امریکیوں کو تقسیم کرکے خوفزدہ رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں