سونم کپور نے دیوالی سے متعلق ایک فیشن کمپین کے لئے منفرس انداز اپنا لیا اور ملتانی متی سے بنا بلاوز پہن کر تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کردی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔معروف بھارتی معروف ڈیزائنرز ابو جانی سندیپ کھوسل کا تیار کردہ یہ ڈریس دراصل دیوالی سے متعلق کسی فیشن کمپین کا حصہ ہے۔ سونم کپور نے اورنج رنگ کے لہنگے اور دوپٹے کے ساتھ کپڑے کے بجائے ملتانی مٹی سے بنا بلاؤز زیب تن کر رکھا ہے۔ تصاویر میں اس منفرد امتراج کیساتھ سونم کپور نے اپنے اس لُک کو مزید پرکشش بنانے کیلئے خوبصورت جیولری اور ہلکے میک اپ کا بھی سہارا لیا۔سونم کپور نے کیپشن میں لکھا کہ یہ لباس دھرتی ماتا سے ہمارے تعلق کا جشن اور ہماری اندرونی طاقت اور فخر کا اظہار ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ اِس دیوالی پر ہماری جڑوں اور روایات سے اپنے تعلق کا یہ شاعرانہ اظہار کرنے کے لیے میں شکر گزار ہوں۔جہاں ایک جانب ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے سونم کپور خوب تعریف سمیٹ رہی ہیں وہیں بعض انٹرنیٹ صارفین انکا موازنہ عرفی جاوید سے بھی کر رہے ہیں۔جو سوشل میڈیا سنسیشن ڈریسنگ سینس اور اپنے بولڈ لُکس کی وجہ سے شہرت رکھتی ہیں