لاہور میں فضائی آلودگی انتہا کو پہنچ گئی

حکومت پنجاپ کا گرین لاک ڈاون بھی کام نہ آیا اور لاہور آج بھی آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر رہا بھارت سے آنے والی تیز ہواؤں نے لاہور میں فضائی آلودگی انڈیکس ایک ہزار پر پہنچا دیا ۔ پنجاب کا دارالحکومت لاہور ا ایک بار پھر دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا آج صبح 9 بجے تک ایئر کوالٹی انڈیکس ایک ہزار 67 تک پہنچ گیا تھا جب کہ صبح 11 بجے تک اے کیو آئی 700 تک آگیا تھا لیکن لاہور فضائی آلودگی میں بدستور دنیا میں سرفہرست ہے۔امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق بھارت میں فصلوں کی باقیات جلانے سے اٹھنے والا دھواں پاکستان میں داخل ہو رہا ہے ۔ بھارتی علاقوں میں بڑے پیمانے پر فصل کی باقیات جلانے سے اسموگ میں شدت آئی ہے.ا سموگ کی وجہ سے بچے بری طرح متاثر ہورہے ہیں حکومت کی جانب سےا سموگ کنٹرول کرنے کے لیئے گئے گئے اقدامت ناکافی نظر آرہے ہیں .لاھور میں ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی تیز کردی ہے. اکتوبر میں 1344 گاڑیاں تھانوں میں بند کی گئیں جب کہ 2 ہزار 357 مقدمات درج کرکے ایک کروڑ روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک پہن کر باہر نکلنے اور غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کرنے کی تلقین کی ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں