میلبورن کے انڈین فلم فیسٹیول کے دوران ایک انٹرویو میں نورا فتحی نے بتایا کہ انہوں نے نےدلبرمیں چھوٹا بلاؤز پہننے سے انکار کر دیاتھا انہوں نے “دلبر” کی شوٹنگ کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح انہوں نے چھوٹے لباس پہننے سے انکار کردیا تھا پھر مجھے یاد ہے انہیں ایک نیا بلاؤز بنوانا پڑا. کیونکہ وہ جو بلاؤز لائے تھے وہ بہت چھوٹا تھا .اداکارہ اور ڈانسر نورا فتحی، جو اپنے بلاک بسٹر ڈانس نمبرز کی بدولت شہرت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں اپنے انٹرویو میں کہا کہ وہ اننیا پانڈے، جھانوی کپور، سارہ علی خان جیسا اسٹائل نہیں اپنا سکتی .انہوں نے اداکاروں جیسے کہ جھانوی کپور اور سارہ علی خان سے مختلف جسمانی ساخت رکھنے کے بارے میں بھی بات کی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم سب فطری طور پر سیکسی ہیں، لیکن ہمیں اس کے بارے میں بے ہودہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔