روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ موجودہ صدر جو بائیڈن کے دور میں امریکہ میں روسو فوبیا کو انتہا تک پہنچا دیا ہے.انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے دور حکومت مقابلہ میں امریکی انتظامیہ نے زیادہ روس مخالف پابندیوں کو اپنایا ہے. انہوں نے سوال کیا کہ کیا ہمارے دونوں ممالک براہ راست فوجی تصادم کے دہانے پر ںہیں ہیں .لاوروف نے کہا کہ اس بات سے قطع نظر کہ انتخابات کون جیتےگا، ہم یہ دیکھ رہے ہیں کہ کیا امریکہ میں روس مخالف رویہ تبدیل ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن جو نہ تو دشمن ہیں اور نہ ہی قریبی ساتھی ہیں موجودہ امریکی انتظامیہ جان بوجھ کر ایسی افواہیں پھیلا رہیں کہ تاکہ انہیں اپنے مفاد حاصل ہو سکیں