59 سال میں شاہ رخ امیر ترین ادکار بن گیا

شاہ رخ خان کا آج 59واں جنم دن ہے اور اپنے جنم دن کے موقع پر نہ صرف وہ دولت اور شہرت کی بلندیوں پر ہیں بلکہ اس سے بڑھ کر ان کی فین فالوئنگ ہے۔ ان کے چاہنے والے نہ صرف بھارت میں بلکہ دنیا بھر میں موجود ہیں۔ شاہ رخ خان کا شمار دنیا کے سب سے امیر اداکاروں میں ہوتا ہے. شاہ رخ کے اس خوابوں کا محل کی جو ممبئی میں واقع ہے اور جسے منت کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ بنگلہ نہ صرف ان کی دولت بلکہ ان کے خوابوں کی بھی عکاسی کرتا ہے۔ تقریباً 200 کروڑ روپے کی مالیت کا یہ گھر سمندر کے کنارے واقع ہے اور اس میں جدید ترین سہولتیں موجود ہیں۔ اسی طرح کنگ خان کے پاس دنیا کی چند نایاب اور مہنگی ترین گاڑیاں بھی ہیں۔ ان کے گیراج میں بینٹلی، رولس رائس، بگاٹی ویورن، اور کئی دیگر لگژری گاڑیاں شامل ہیں جن کی مالیت کروڑوں روپے میں ہے۔شاہ رخ خان کی جائیدادیں صرف بھارت میں نہیں، بلکہ دبئی اور لندن میں بھی موجود ہیں۔ دبئی میں ان کا شاندار ولا پام جمیرا پر واقع ہے، جو کہ دنیا کے سب سے خوبصورت مقامات میں سے ایک ہے۔ اس کے علاوہ لندن میں ان کا ایک عالی شان گھر بھی ہے، جہاں ان کی فیملی وقت گزارتی ہے۔ شاہ رخ خان کی شاندار زندگی میں شاہ رخ خان کی کمائی کا سب سے بڑا ذریعہ ان کی فلمیں ہیں۔ مگر فلموں کے علاوہ وہ برانڈ انڈورسمنٹ، پروڈکشن ہاؤس، اور مختلف کاروباری سرگرمیوں سے بھی اربوں روپے کماتے ہیں۔ ان کا پروڈکشن ہاؤس ’ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ‘ ایک کامیاب کمپنی ہے جو کئی ہٹ فلمیں بنا چکا ہے۔ ساتھ ہی وہ آئی پی ایل کی فرنچائز، کولکتہ نائٹ رائیڈرز، کے بھی مالک ہیں، جس سے ان کی کمائی میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔ان کی فلمی زندگی کا سفر ایک مثال ہے کہ کس طرح ایک عام انسان اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدل سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں