وینا ملک کو 70 ہزار مردوں کی جانب سے شادی کی پیشکش

وینا ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت میں متنازع ریلٹی شو میں شرکت کے دوران انہیں دنیا بھر سے شادیوں کی پیش کش موصول ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ انہیں نہ صرف بھارت اور پاکستان بلکہ دنیا بھر کے افراد نے شادی کی پیش کش بھیجی اور ان دستاویزات کو ان کی ٹیم دیکھتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر سے 70 ہزار سے زائد افراد نے شادی کی پیش کش کی تھی۔ وینا ملک مطابق چوں کہ اس عرصے میں وہ ویڈنگ ریئلٹی شو میں شریک تھیں تو انہیں معلوم نہیں کہ انہیں جو 70 ہزار سے زائد شادی کی پیش کشیں موصول ہوئی تھیں، وہ سچی تھی یا ایسے ہی ہر کسی نے پروپوزل بھیجا۔واضح رہے کہ وینا ملک نے کم سے کم نصف درجن بولی وڈ فلموں میں بھی کام کیا تھا اور وہ 2014 سے قبل بھارت سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) منتقل ہوگئی تھیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں