دوسری رقاصہ سے تعلقات کھلنے پر شوہر نے تشد د کیا. نرگس کا انکشاف

اسٹیج کی معروف رقاصہ غزالہ عرف نرگس نے انکشاف کیا ہے کہ شوہر کے ایک اور اداکارہ و رقاصہ مریم علی سے تعلقات استوار ہو چکے ہیں اور اسی وجہ سے نرگس اور ان کے شوہر کے درمیان گزشتہ چند ماہ سے جھگڑے جاری ہیں۔نرگس نے اپنے شوہر کو مریم علی کے ساتھ نامناسب حالت میں پکڑا. جس کے بعد شوہر نے اداکارہ پر تشدد کیا اور اب اداکارہ کا دعویٰ ہے کہ شوہر نے ان کی دولت اور سونا بھی ہتھیا رکھا ہے۔اداکارہ و رقاصہ مریم علی ماضی کی مقبول رقاصہ ہیں اور انہوں نے چند سال رقص کرنے کے بعد ٹی وی میزبان آفتاب اقبال سے شادی کی تھی، جن سے انہیں دو بچے بھی ہیں لیکن بعد ازاں ان کی طلاق ہوگئی۔ادکارہ نرگس کے مطابق طلاق کے کئی سال بعد اب مریم علی کے تعلقات نرگس کے شوہر انسپکٹر ماجد بشیر سے استوار ہو چکے ہیں، اس پر وہ اپنے شوہر کو خبردار بھی کرتی رہیں لیکن ان کے شوہر نے ان کی بات نہ مانی۔واضح‌رہے کہ اداکارہ نرگس کی بھی انسپکٹر ماجد سے تیسری شادی ہے. اس سے قبل ان کی دو شادیاں طلاق پر ختم ہوچکیں۔جبکہ نرگس ماضی میں اسٹیج تھیٹرز پر نامناسب اور فحش رقص کرنے کے الزام میں گرفتار بھی ہوتی رہی ہیں جب کہ ان پر ایک انسپکٹر کے قتل کا الزام بھی لگایا جاتا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں