نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا میں سنہری دور کا آغاز ہونے والا ہے ملک کے تمام معاملات اب ٹھیک ہونے والے ہیں امریکا کو دوبارہ عظیم بنائیں گے ڈونلڈٹرمپ نے ری پبلکن پارٹی کے ہیڈکوارٹر ویسٹ پام بیچ کنونشن سینٹر فلوریڈا میں وکٹری اسپیچ کرتے ہوئے کہاہم سینیٹ اور ایوان نمائندگان کا کنٹرول سنبھالنے کا بھرپورجشن منائیں گے،ٹرمپ نے سرحدوں کی سیکورٹی سخت اور غیرقانونی تارکین وطن کی ان کے ملک واپسی کا بھی اعلان کیا اپنی جیت پر ان کا کہنا تھاکہ ایسی سیاسی جیت پہلے کبھی نہیں دیکھی ہم نے تاریخ رقم کی ہے اور بہت سی رکاوٹوں کو عبور کیا ہے ہم تمام سوئنگ اسٹیٹ جیت گئے ہیں ہم الیکٹورل کالج کے تین سو پندرہ ووٹوں تک پہنچ جائیں گے