عوام نے اپنی طاقت کا اظہار کیا ہے۔ایلون مسک

امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو ری پبلکن پارٹی کا ‘نیا اسٹار’ قرار دیا ہے۔ جبکہ امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک کا کہنا ہے کہ امریکی عوام نے ڈونلڈ ٹرمپ کو تبدیلی کے لیے واضح مینڈیٹ دیا۔ٹیسلا اورایکس کے مالک ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں عوام نے اپنی طاقت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کی عوام نے آج ڈونلڈ ٹرمپ کو تبدیلی کے لیے واضح مینڈیٹ دیا۔امریکی عوام کی رائے سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ تبدیلی چاہتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں امریکہ میں تبدیلی کی سمت متعین ہو گی۔یہ وقت ہے کہ امریکہ عالمی سطح پر اپنی پوزیشن کو مضبوط کرے۔

اپنا تبصرہ لکھیں