صومالین نژاد امریکی الہان عمر اور فلسطین کی حامی امیدوار الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز بھی کانگریس کے انتخابات جیت گئیں الہان عمر نے ریاست مینیسوٹا میں اپنے اسرائیل نواز ریپبلکن حریف کو شکست دی دوسری جانب فلسطین کی حمایت کرنے والی الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز نے ریاست نیویارک میں دوبارہ انتخاب جیت لیا ٹیکساس میں ریاستی اسمبلی کے ڈیموکریٹک امیدوار پاکستانی امریکن سلمان بھوجانی کامیاب ہوگئے۔امریکن پاکستانی نژاد سلمان بھوجانی مسلسل دوسری بار رکن ریاستی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔