نامعلوم افراد نے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے مرکزی کیمپ کو آگ لگا دی۔

کوئٹہ پریس کلب کے قریب عدالت روڈ پر نامعلوم افراد نے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے مرکزی کیمپ کو آگ لگا دی.وائس آف مسنگ پرسن کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے رات گئے کیمپ کو آگ لگائی جس سے کیمپ کے تین اطراف کو نقصان پہنچا، تاہم اس وقت کیمپ کے اندر کوئی نہیں تھا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ کیمپ 5 ہزار 600 دنوں سے فعال ہے، یہ ایک ریکارڈ ہے جو اس طرح کے ہتھکنڈوں سے نہیں ٹوٹے گا، انہوں نے کہا کہ یہ ہتھکنڈے ہمیں لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے اپنی پرامن جدوجہد چھوڑنے پر مجبور نہیں کر سکتے۔دالت روڈ پر کئی برسوں سے قائم کیمپ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف طویل عرصے سے احتجاج کی علامت بنا رہا ہے۔تیسرا موقع ہے جب کیمپ کو آگ لگائی گئی

اپنا تبصرہ لکھیں