امریکانے قطرسےحماس قیادت کوملک بدرکرنےکا مطالبہ کردیا

حماس کی جانب سےاسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی سےمتعلق تازہ ترین معاہدے کو بھی مسترد کرنے پر امریکا نےقطر سے حماس قیادت کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا ہےاورقطر میں حماس کا سیاسی دفتر بند کرنے پرزوردیا ہے۔غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے قطر کو واضح طور پر کہا کہ دوحا میں حماس کی موجودگی مزید قابل قبول نہیں ہے۔امریکی عہدے دار نے غیر ملکی خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی تجاویز کو بار بار مسترد کرنے کے بعد حماس کے رہنماؤں کا اب کسی بھی امریکی اتحادی ملک کی دارالحکومتوں میں خیرمقدم نہیں ہونا چاہیے۔دوسری جانب قطر کی وزارت خارجہ کاخبر کی تصدیق یا تبصرے پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا

اپنا تبصرہ لکھیں