ترجمان خیبر پختونخواہ حکومت بیرسٹر سیف نے صوابی جلسے میں امریکی جھنڈا لہرانے کا معاملہ وفاقی حکومت پر ڈال دیا انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ، پی ٹی آئی جلسے میں امریکی جھنڈا لہرانا مسترد کرتی ہے، صوابی جلسے میں امریکی جھنڈا لہرانا حکومت کا سوچا سمجھا منصوبہ ہے،امریکی جھنڈا حکومت کے کارندوں نے سازش کے تحت لہرایا. جعلی حکومت اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈوں کی ماہر ہے. اس قسم کی حرکتوں سے حکومت بانی پی ٹی آئی عمران خان کو عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتے، واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے. وزیراعلی نے واقعہ پر برہمی کا اظہار کیا ہے. جھنڈا لہرانے والے کے خلاف کاروائی کی جائیگی۔