پنجاب میں شدید اسموک نے ذرایع آمد و رفت کو شدید متاثر کردیا ہے . لاہور فیصیل آباد اور ملتان میں ٍفضائی آپریشن بری طرح متاثر ہوا ہے جبکہ کئی پروازیں منسوخ اور کئی پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا .اسموگ کے باعث ملتان اور فیصل آباد کی 3 پروازیں متبادل منتقل کی گئیں جبکہ جدہ ملتان کی غیر ملکی ائیر لائن کی 2 پروازیں منسوخ کر دی گئیں، دبئی ملتان کی نجی ائیرلائن کی پرواز کراچی اور کراچی ملتان کی پرواز کو لاہور میں لینڈ کرایا گیا۔لاہور میں اسموگ کے باعث ایئرپورٹ پر ملکی و غیر ملکی فلائٹ آپریشن متاثر ہوکر رہ گیاایئرپورٹ پرلینڈ کرنےوالی اوراڑان بھرنےوالی پروازوں کودشواری کاسامنا ہے. ایئر لائن انتظامیہ کی جانب سے متعدد پروازیں ری شیڈول کردی گئی ہیں.ملک بھر میں کل 36 ملکی اور غیر ملکی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ دھند کے باعث ملتان اور فیصل آباد کی 3 پروازیں متبادل منتقل کی گئیں جبکہ جدہ ملتان کی غیر ملکی ائیر لائن کی 2 پروازیں منسوخ کر دی گئیں، دبئی ملتان کی نجی ائیرلائن کی پرواز کراچی اور کراچی ملتان کی پرواز کو لاہور میں لینڈ کرایا گیا۔شارجہ فیصل آباد کی غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز لاہور میں اتاری گئی۔جبکہ سڑکوں پر اسموگ اور دھند کے باعث پنجاب میں دھند کا راج برقرار ہے موٹر وے ایم ٹو لاہور سے بھیرہ اور ایم تھری لاہور سے درخانہ تک بند۔ موٹر وے ایم فور پر پنڈی بھٹیاں سے ملتان ۔ اور ایم فائیو پر ملتان سے سکھر تک ٹریفک معطل ۔ سیال کوٹ موٹر وے پر بھی ٹریفک کی آمدو رفت روک دی گئی.خیبر پختونخوا میں دھند کا راج ہے جی ٹی روڈ اور موٹر وے پر حد نگاہ صفر ہو گئی ۔ پشاور سے رشکئی مردان تک موٹر وے کو بند کر دیا گیا۔ تمام ٹریفک کو جی ٹی روڈ اور چارسدہ روڈ کی طرف موڑ دیا گیا ۔ پشاور کے ہوائی اڈے پر جہازوں کی آمد و رفت متاثرہوگئی پشاور سے جدہ دبئی شارجہ بحرین اور کراچی جانے والی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں اسی طرح ریلوے کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے . ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس 3 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔اس کے علاوہ رحمان بابا ایکسپریس ، علامہ اقبال ایکسپریس اور ملت ایکسپریس بھی گھنٹوں کی تاخیر کا شکار ہیں۔