اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال نے خبردار کیا ہےپنجاب میں زہریلی فضائی آلودگی پانچ سال سے کم عمر کے ایک کروڑ سے زائد بچوں کے لیے سنگین خطرات کا باعث بن رہی ہے۔ادارے کے مطابق متاثرہ شہروں میں سینکڑوں افراد، بشمول درجنوں بچوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے. اور آلودگی اتنی شدید ہے کہ یہ خلا سے بھی نظر آتی ہے۔اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے پنجاب حکومت نے تمام تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان کر دیا.جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں تمام سرکاری اور نجی اسکول 17 نومبر تک بند رہیں گے۔وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ تعلیمی نقصان کااحساس ہے مگرتعلیمی ادارے بندکرنے کا اقدام مجبوراً اُٹھا رہے ہیں بچوں کو مہلک اثرات سے بچانے کیلئے یہ انتہائی فیصلہ کرنا پڑا۔واضح رہے کہ پنجاب میں اسموگ کی سنگین صورتحال برقرارہے دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا پھر پہلا نمبر ہے ایئرکوالٹی انڈیکس سات سو اکیاسی تک پہنچ گیا۔۔اسلام آباد اور پشاور کو بھی اسموگ نے لپیٹ میں لے لیا ۔ راولپنڈی اور ہری پور کی فضا بھی خطرناک حد تک آلودہ ہوگئی.جبکہ پنجاب میں دفاتر کا 50فیصدعملہ گھر سے کام کرے گا. محکموں کے درمیان میٹنگز بھی آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے .