جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں ججز کمیٹی نے آئینی بینچ کے سامنے مقدمات سماعت کیلئے مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا. سپریم کورٹ میں آئینی بینچز 14 نومبر سے سماعت کا آغاز کریں گیں .سپریم کورٹ میں آئینی مقدمات اور بینچز کی تشکیل کا معاملے پر جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں ججز کمیٹی کا اجلاس ہوا. یہ اجلاس جسٹس جمال مندوخیل کی چین سے واپسی کے بعد بلایا گیا ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ٹیلیفون پر کمیٹی میٹنگ میں شرکت کی جب کہ میٹنگ میں پہلے آنے والی درخواستوں کا جائزہ لیا گیا۔ ہردرخواست کو اس کی باری پر لگایا جائے گا۔آئینی بنچ کی ججز کمیٹی کی میٹنگ ایک گھنٹہ جاری رہی.واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی آئینی بینچز کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں آئینی مقدمات بشمول بنیادی حقوق کے مقدمات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی تھی اور آئینی مقدمات کے حوالے سے موجودہ طریقہ کار اور مستقبل کا مجوزہ لائحہ عمل بھی پیش کیا گیا تھا۔جبکہ سینئر ریسرچ افسر مظہر علی خان کو آرٹیکل 199 کے تحت مقدمات کی اسکروٹنی کا کام سونپا گیا تھا۔