چین میں طلاق کا غصہ ہجوم پر گاڑی چڑھادی،35 افراد ہلاک

چین کے شہر زوہائی میں تیز رفتار کار نے متعدد افراد کو کچل دیا حادثے میں پینتیس افراد ہلاک اور تینتالیس زخمی ہوگئے پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا مقامی پبلک سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے بیان کے مطابق واقعہ صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر زوہائی میں پیر کی رات اس وقت پیش آیا جب کھیلوں کے مرکز کے باہر تیزرفتار کار نے متعدد راہ گیروں کچل ڈالا اور وہاں سے گاڑی دوڑادی چینی پولیس نے گاڑی کے 62 سالہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے جس نے حادثے کے بعد چھریوں کے وار کرکے خود کو زخمی کرلیا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق 62 سالہ ڈرائیور اپنی طلاق کے بعدناخوش تھا.پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ڈرائیور کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں