ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو حکومت پر نظر رکھنے کا ٹاسک دے دیا

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کابینہ کیلئے مزید اہم نامزدگیوں کا اعلان کردیا .ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو محکمہ حکومتی کارکردگی کا سربراہ مقرر کر دیا ہے جبکہ ایلون مسک نے اپنے بیان میں تمام سرکاری اخراجات کی تفصیل آن لائن پبلک کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم ڈیموکریسی نہیں بیوروکریسی کے لیے خطرہ ہیں.اس کے علاوہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کے میزبان اور سابق فوجی افسر پیٹ ہیگستھ کو اپنا وزیر دفاع نامزد کر دیا امریکی میڈیا کے مطابق پیٹ ہیگستھ فوج کی سروس کے دوران عراق اور افغانستان میں خدمات انجام دے چکے ہیں اور فاکس نیوز کی ملازمت سے پہلے ریاست منیسوٹا سے دوہزار بارہ میں سینیٹ کا الیکشن جیت کر امریکی کانگریس کے رکن رہ چکے ہیں اس سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ نے نیشنل انٹیلیجنس کے سابق ڈائریکٹر جان ریٹکلف کو سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے کی سربراہی کے لیے بھی نامزد کیا جبکہ آرکنساس کے سابق گورنر مائیک ہکابی کو اسرائیل میں سفیر اور اپنے دیرینہ دوست سٹیون وٹ کوف کو مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی منتخب کیا ہےاعلانات کے دوران ٹرمپ نے اپنی پہلی انتظامیہ میں اپنے کیبنٹ سیکریٹری بل میک گینلے کو بھی وائٹ ہاؤس کے وکیل کے طور پر نامزد کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں