چین کا پاکستان سے اپنے شہریوں کی حفاظت کے لئے چینی فورس تعینات کرنے پر اصرار

بیجنگ نے پاکستان میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے ہزاروں چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے لیے ایک بار پھر اپنی فورس تعینات کرنے پر زور دیا ہے۔لیکن فی الحال پاکستان نے اس سے اتفاق نہیں کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بات پر تو اتفاق ہوا ہے کہ دونوں ممالک مشترکہ سکیورٹی مینجمنٹ سسٹم قائم کریں گے.کراچی ایئرپورٹ کے قریب چینی انجینئرز پر ہونے والے حملے کو چین نے ایک بڑی سیکیورٹی ناکامی قرار دیا تھا۔بیجنگ نے اپنے شہریوں پر حملے روکنے میں ناکامی پر سخت ناراضی کا اظہار کیا تھا اور پاکستان پر مشترکہ سیکیورٹی مینجمنٹ سسٹم کے لیے مذاکرات پر زور دیاہے .تاہم یہ واضح نہیں کہ چین اپنی سکیورٹی فورسز کو پاکستان میں تعینات کرنا چاہتا ہے یا وہ نجی سکیورٹی کانٹریکٹرز کی خدمات حاصل کرے گا۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سےچین نےاسلام آباد کو تحریری تجویز بھیجی ہے جو پاکستانی ایجنسیوں کو بھیج دی گئی ہے اور وہ اس کا جائزہ لیں گے، اس میں ایک شق کا ذکر کیا گیا ہے جس کے تحت سیکیورٹی ایجنسیوں اور فوجی دستوں کو انسداد دہشت گردی کے مشنز میں مدد اور مشترکہ حملے کرنے کے لیے ایک دوسرے کی سرزمین پر بھیجنے کی اجازت دینا شامل ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں