پی ٹی اے کا کہنا ہےکہ ملک بھر سے روزانہ تقریباً دو کروڑ فحش ویب سائٹس تک رسائی کی کوشش کی جاتی ہے جو بین الاقوامی گیٹ وے پر بلاک ہیں۔ صارفین بین الاقوامی گیٹ وے پر بلاک شدہ ان ویب سائٹس تک رسائی کے لئے وی پی اینز کا استعمال کرتے ہیں۔اتھارٹی اس مواد کو مؤثر طریقے سے روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات بروئے کار لا رہی ہے.پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ گستاخانہ اور پورنوگرافی ویب سائٹس کو بلاک کرنے کا عمل جاری ہے، گزشتہ 7 سالوں میں لاکھوں کی تعداد میں گستاخانہ اور پورنوگرافی ویب سائٹس بلاک کی گئی ہیں۔اب تک پی ٹی اے نے ایک لاکھ 183 گستاخانہ یو آر ایل اور8 لاکھ 44 ہزار 8 فحش ویب سائٹس کو بلاک کر دیا ہے.رجمان کا کہنا ہے کہ صارفین ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی این) کے ذریعے پابندیوں کو نظرانداز کرکے فحش مواد تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔