احتجاج کی حکمت عملی خفیہ اور سخت ہے . گنڈا پور

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہماری تیاری ہر وقت مکمل ہوتی ہے لیکن اس بار حکمت عملی سخت ہوگی جس کے بار ے میں ابھی نہیں بتا سکتا۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آئین نے ہمیں احتجاج کا حق دیا ہے اور ہم اپنا حق لینے کے لیے دوبارہ اسلام آباد جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ظلم وبربریت کرتے ہیں مگر ہم اس کے عادی ہوچکے ہیں.انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق پرامن احتجاج کرتے ہیں جس کا ہمیں حق ہے ہمارا راستہ روکا جاتا ہے، ہم پر تشدد ہوتا ہے ربڑ بلٹ کا استعمال کرتے ہیں اور خندقیں کھودتے ہیں لیکن اب ہم ٹرین ہوچکے ہیں، کرتے رہیں جو کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مطالبات تسلیم کیے جانے تک احتجاج جاری رہے گا جب کہ قوم نے اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہے کہ وہ آزادی میں رہنا چاہتے ہیں یا نہیں۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو فیصلہ کن احتجاج کے لیے 24 نومبر کی تاریخ دی ہے اور احتجاج کے تیاری کی ہدایت بھی کی ہے

اپنا تبصرہ لکھیں