20 تولہ سونا چوری کرکے عمرے پر جانیوالی خاتون گرفتار

کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں پولیس نے پڑوسی کے گھر سے 20 تولہ سونا چوری کرکے عمرے پر جانیوالی خاتون کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق بغدادی سے ایک گھر سے 20 تولہ سونا چوری ہونے کی رپورٹ درج کرائی گئی جس پر پولیس نے تحقیقات کے دوران شک کی بنیاد پر خاتون کے شوہر کو حراست میں لیا گیا تھا جس پر خاتون کےشوہر نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا کہ واردات اس کی بیوی نے کی ہے۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 3 تولہ سونا اور 15 لاکھ روپے برآمد کرلئے جب کہ ملزمہ نے 17 تولہ سونا فروخت کردیا جس کے بعد وہ عمرے پر گئی تھی.

اپنا تبصرہ لکھیں