ہرصورت اسلام آباد پہنچنا ہے .عمران خان کا پیغام

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 24 نومبر کی احتجاجی کال سے متعلق دوبارہ بات کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان اپنے مستقبل کیلئے کھڑے ہوں.پاکستان چھوڑ کر باہر نہ جائیں آپ نے اب اس ملک ک بچانا ہے۔پاکستان میں رہنے والا ہر طبقہ اور دنیا بھر میں رہنے والے اوورسیز پاکستانی 24 تاریخ کی تیاری کریں کیونکہ یہ فائنل راؤنڈ ہےاحتجاج ہمارا آئینی حق ہے آپ لوگ احتجاج کیلئے حکمت عملی ترتیب دیں یہ حکومت کتنے لوگوں کو گرفتار کرے گی۔80 سال کی آنٹیوں کو بھی احتجاج میں شامل کریں۔کراچی اور کوئٹہ والوں کے لئے پیغام ہے وہ اپنےصوبوں میں احتجاج کریں۔ جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے احتجاج جاری رہے گا۔ علیمہ خان نے کہا یہ کال عمران کی کال ہے اور اس پر پورا عمل ہوگا۔عمران خان نے براہ راست سب کو پیغام دیا ہے۔ہم اگر اکیلے ڈی چوک پہنچے اور گرفتار تب بھی 24 نومبر کو لوگ ہرصورت وہاں پہنچیں علیمہ خان نے کہا کہ عوام جب نکلے گی تو ہمارا بھائی بھی جیل سے باہر آئے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں