خواجہ آصف کیساتھ بدتمیزی ، پاکستانی ہائی کمیشن کی لندن پولیس کو تحریری درخواست

سفارتی ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کیساتھ بدتمیزی کرنے والا کیخلاف کارروائی کیلئے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی انتظامیہ سے رابطہ کیا، پاکستانی ہائی کمیشن نےلندن میٹروپولیٹن ٹرانسپورٹ پولیس کو تحریری درخواست دیدی ہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف پاکستان ہائی کمیشن لندن پہنچے اور پولیس کو ٹرین میں چھری سے قتل کی دھمکی اور ہراسانی کے واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔اس حوالے سے تحقیقات لندن ٹرانسپورٹ پولیس کر رہی ہے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افسوس ناک واقعہ 11 نومبر 2024 کو سہ پہر تقریباً ساڑھے تین بجے الزبتھ لائن میں پیش آیا، انہوں نے بتایا کہ لندن میں نجی دورے پر ہوں، اپنے ایک عزیز کے ہمراہ الزبتھ لائن کے ذریعے ریڈنگ جا رہا تھا۔ تین سے چار افراد پر مشتمل ایک خاندان کے افراد نے ٹرین میں ہراساں کیا، بلا اجازت ویڈیو بنائی، نازیبا الفاظ کا استعمال کیا اور چھری سے قتل کرنے کی دھمکی دی۔وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دھمکی دینے والے کونہیں جانتا ،وہاں لگےکیمرہوں سے شناخت ہوجائےگی۔

اپنا تبصرہ لکھیں