سینئر وزیرپنجاب مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بدھ تک حالات دیکھیں گےاگر اسموگ صورتحال بہتر نہ ہوئی تو مکمل لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا .مریم اورنگزیب نےمیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہےکہ لاہور اور ملتان میں مکمل لاک ڈاؤن لگایاجائےگا ریسٹورنٹس پرصرف شام 4بجےتک کھانےکی اجازت ہوگی،شام 4 بجےکےبعدریسٹورنٹس پر صرف ٹیک اوےہوگا.انہوں نے کہا کہ لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی ہے،اسپتالوں میں او پی ڈیز کا وقت 8 بجے تک کردیاگیا،تعلیمی اداروں میں چھٹیاں بڑھا دی گئیں ہیں، یونیورسٹیوں کو بھی بند کرنےکا فیصلہ کیا ہے.مریم اورنگزیب نےکہا اگرحالات بہترنہ ہوئےتوجمعہ،ہفتہ اور اتوارکومکمل لاک ڈاون ہوگا،تمام صورتحال دیکھتے ہوئے فیصلے پر عملدرآمد آئندہ ہفتے سے ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں آج سےاینٹوں کےتمام بھٹےبندکر دیے گئے،فرنس انڈسٹری کو بھی لاہور، ملتان میں بند کر دیاگیا، تعمیراتی کام پر ایک ہفتے کے لیے پابندی ہوگی۔