سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے اے ٹی سی عدالت میں پیشی کے بعد باہر موجود میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ عمران خان کے ساتھ دوستی ہے 24نومبر کے احتجاج سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے . شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 24 نومبر کے احتجاج کی کال پر میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔شیخ رشید احمد نے فوج سے تعلقات بہتر ہونے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاہتا ہوں میرے تعلقات بہتر ہوں لیکن کسی نے رابطہ نہیں کیا پہلی مرتبہ ہے کہ انھیں میری ضرورت نہیں.انہوں نے کہاکہ جنرل عاصم سے درخواست کرتا ہوں بے گناہ لوگوں کو معاف کر دیں،سیاستدانوں کا ٹرائل کریں .اصل سزا تو قوم کو مل رہی ہےجنرل عاصم منیر سے ایک بار بے گناہ لوگوں کے لئے عام معافی کا اعلان کرنے کی درخواست کرتا ہوں قوم مہنگائی کے چنگل میں جکڑی گئی یے وہ باہر دورے پر ہیں کوئی عقیقے کی دعوت بھی دے تو شہباز شریف چلا جاتا ہے۔