24 نومبر کو احتجاج کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے اجلاس میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے پردے کے پیچھے سے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہا احتجاج میں شرکت نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو لوگ نہیں لائے گا اور احتجاج سے پہلے گرفتار ہوا پارٹی سے باہر کیا جائے گا. پشاور میں ہونے والے اجلاس میں بشریٰ بی بی نے پارٹی رہنماؤں اور عہدے داروں کو کہا کہ 24 نومبر احتجاج کے لیے تمام ارکان 24 نومبر کو احتجاج میں ہر حلقے سے لوگ لیکر آئیں ہر ایم این اے کو 10 ہزار اور ہر ایم پی اے کو 5 ہزار افراد ساتھ لانے کی ہدایت کی ۔بشریٰ بی بی نے ہدایت کی کہ تمام ارکان بطور ثبوت اپنے ویڈیوز بنائیں.وزیراعلیٰ ہاؤس پشاورمیں پارٹی اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں سیاست میں آنےکاشوق نہیں اپنےشوہرکےلیےفکرمندہیں مجبوری ہےاس لیےآپ سےبات کررہی ہوں. مجھےبات کرنےپرمجبورکیاگیا ہے۔ بشری بی بی کاوزیراعلیٰ ہاؤس پشاورمیں پارٹی اجلاس میں کہنا تھا کہ میری سیاست میں انٹری سےمتعلق پراپیگنڈاچل رہاہےنہ پہلے سیاست کی اورنہ اب کررہی ہوں انہوں نے مزید بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ے احکامات کے مطابق اس بارسخت احتجاج ریکارڈ کیا جائے گا۔ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے پردے کے پیچھے سے اجلاس کے شرکاء سے 10منٹ خطاب کیا۔وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس کی صدارت چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کی، جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور، سینئر رہنما حماد اظہر، شیخ وقاص اکرم، عمر ایوب سمیت 400 افراد شریک ہوئے۔اجلاس میں پنجاب کے قومی، صوبائی اسمبلی کے اراکین نے بھی شرکت کی۔