ورکر عمران خان کی کال پر ہی نکلے گا اہلیہ یا بہنوں کے کہنے پر نہیں. شیر افضل مروت

پاکستان تحریک انصافے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا ورکر بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ یا بہنوں کی کال پر نہیں نکلے گا بلکہ ورکر صرف عمران خان کی براہ راست کال پر ہی نکلے گا۔انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ احتجاج میں کردار ادا کر سکوں لیکن پشاور والی میٹنگ میں انہیں نہیں بلایا گیا۔ انہو ں نے کہا کہ دو دن میں احتجاج کا لائحہ عمل طے نہ ہوا تو ہم شاید بھرپور دھرنا بھی نہ دے پائیں گے۔شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ کے پی سے تو لوگ آ جائیں گے لیکن سوال یہ ہے کہ ہم ڈی چوک پر قدم کیسے جمائیں گے

اپنا تبصرہ لکھیں