خیبر پختونخواہ حکومت کو پانچ اکتوبر کا اسلام اباد میں احتجاج مہنگا پڑ گیا. وزارت خزانہ نے صوبائی حکومت کی جانب سے 5 اکتوبر کو احتجا ج کی مد میں خرچ کئے جانے والے اخراجات کا بل صوبائی حکومت کو منظوری کے لیئے ارسال کر دیا ذرائع کے مطابق پانچ اکتوبر کو احتجاج کے موقع پر مختلف مد میں 81 کروڑ کے اخراجات اۤئے تھے جن میں سے 81 کروڑ کے اخراجات میں پہلے ہی صوبائی حکومت 23 کروڑ ادا کر چکی ہے .محکمہ خزانہ کے زرائع کے مطابق 58 کروڑ 38 لاکھ سے زائد کے بقایا جات کی ادائیگی کے لیئے محکمہ خزانہ چیف سیکرٹری کو سمری ارسال کر دی ہے