نو متخب امریکی صدر کی جانب سے امریکہ میں کرپٹو کرنسی کو قانونی حثیت دینے اور امریکی قرضوں کی ادائیگی کرپٹو کرنسی میں کرنے کی خبروں کے بعد کرپٹو کرنسی بِٹ کوائن نے بدھ کے روز 94 ہزار ڈالر کی حد عبور کر لی ہے۔بِٹ کوائن کی قیمت میں اس سال دوگنا اضافہ ہو چکا ہے،یہ اضافہ ایسےوقت میں ہوا جب ایک رپورٹ میں دعویٰ کیاگیا کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا کمپنی کرپٹو ٹریڈنگ فرم کو خریدنے کے لیےبات چیت کر رہی ہے۔جس کے بعد بدھ کو بٹ کوائن 94,078 ڈالرکی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا .ایک رپورٹ کےمطابق ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ جو ٹروتھ سوشل نامی پلیٹ فارم چلاتی ہے،نیویارک اسٹاک ایکسچینج کی مالک کمپنی انٹرکانٹینینٹل ایکسچینج کے تعاون سےچلنے والےبکٹ کےایک آل اسٹاک معاہدے کےقریب ہے۔مارکیٹ ماہرین کےمطابق،ٹرمپ کی کمپنی کے بکٹ خریدنےکی خبروں اوربلیک راک کےبِٹ کوائن ای ٹی ایف پرنیسڈیک میں پہلےدن کی آپشنزٹریڈنگ کےاثرات نےبِٹ کوائن کی قیمت کونئی بلندیوں پر پہنچایا ہے۔