دوسروں کو گانے کی ترغیب دینے والی افغان لڑکی نے بچوں کا امن انعام جیت لیا امریکی میڈیا کےمطابق سترہ سال کی نائلہ ابراہیمی نے بچوں کے امن کا بین الاقوامی انعام افغانستان میں لڑکیوں کے حقوق کے لیے لڑنے کے لیے جرات مندانہ کام کے لیے ملا کابل میں طالبان کے اقتدار سے پہلے نائلہ ابراہیمی نے طالبات کے سرعام گانے پر پابندی کیخلاف آواز بلند کی تھی اور ایک گانا ریکارڈ کیا جو اس کے بھائی نے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر کردیا تھا۔ اس مہم کو آئی ایم مائی سونگ کا نام دیا گیا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے الاقوامی سطح پر آن لائن فالوونگ بھی حاصل کی جس کے ہفتوں کے اندر اس وقت کی افغان حکومت کی جانب سے طالبات کے گانے کی پابندی ختم کی گئی طالبان کی حکومت کے بعد نائلہ پہلے پاکستان پھر کینیڈا منتقل ہوگئیں جہاں اب وہ وکالت کی تعلیم حاصل کررہی ہیں