بشریٰ بی بی تحریک انصاف میں اختلافات ختم کروانے کیلئے متحرک

وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے پارٹی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی جس میں پارٹی کے اندرونی اختلافات اور دیگرامور پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں پارٹی کے اندرونی اختلافات اور دیگرامور پر گفتگو کی گئی ، ملاقات میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور بھی موجود تھے۔بشریٰ بی بی نے اسد قیصر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آپس میں اختلافات سے نقصان پارٹی کا ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد عمران خان کی رہائی ہے آپس میں متحد رہیں تاکہ ورکرز مایوس نہ ہوں۔بشریٰ بی بی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور، اسد قیصر اور عاطف خان قافلوں کو لیڈ کریں گے۔ آپس میں متحد رہیں تاکہ ورکرز مایوس نہ ہوں۔

اپنا تبصرہ لکھیں