عمران خان کی کال پر امریکا کے مختلف شہروں میں بھی احتجاج و ریلیاں

عنران خان کی احتجای کا ہر امریکہ کے مختلف شہروں میں پاکتانیوں کی بڑی تعداد نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ، ماریکی دارالحومت واشنگٹن ڈی سی میں کیپٹل ہل کے سامنے پاکستانیوں نے ایک بڑا مظاہرہ کیا جس میں انسنیہ حقوق کی تنظیموں کے عہد یداروں نے بھی شرکت کی .مقررین نے ملک کی موجودہ حکومت کو غیر منتخب قرار دیتے ہوئے ان سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا اور عمران خان کی رہائی کو ناگزیر قرار دیا۔مقررین اور مظاہرین نے پاکستان میں انسانی حقوق کی خراب صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف کے پیش کردہ 3 بڑے مطالبات کو جلد از جلد تسلیم کرنے پر زور دیا۔دنیا بھر کی طرح امریکا کی ریاست ٹیکساس کے مختلف شہروں ہیوسٹن، ڈیلس، آسٹن اور پلانو میں بھی احتجاجی ریلیوں اور مظاہروں کا انعقاد کیا گیا جن میں مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے اس یقین کا بھی اظہار کیا کہ جمہور کی اصل حکمرانی قائم ہو گی اور عوام اپنے فیصلے خود کرنے میں آزاد ہوں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں