پی ٹی آئی کے قافلے پر پولیس کی شیلنگ. مظاہرین کی رکاوٹیں ہٹانے کی کوشش

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی قیادت میں پشاور سے اسلام آباد آنے والا پی ٹی آئی کا قافلہ پنجاب کی حدود میں کٹی پہاڑی پہنچ گیا ہے۔کٹی پہاڑی پر پی ٹی آئی کے قافلے پرپولیس کی شدید شیلنگ مظاہرین کی رکاوٹیں ہٹانے کی کوشش جاری ہے .پی ٹی آئی پشاور ریجن کے صدر ارباب عاصم کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے قافلے پر پولیس کی شدید شیلنگ جاری ہے جبکہ کارکنان رکاوٹیں ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔انھوں نے امید کا اظہار کیا کہ یہ قافلہ آج شام سے پہلے وفاقی دارالحکومت پہنچ پائے گا۔اسلام آباد کے داخلی راستوں پر کئی مقامات پر مظاہرین اور پولیس کے مابین جھڑپوں کی اطلاعات ہیں اور مجموعی طور پر اب تک پی ٹی آئی کے 380 کارکنوں کو حراست میں لیا گیا ہےاسلام آباد انتظامیہ کے مطابق پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیشِ نظر فیض آباد انٹرچینج پر رینجرز کو تعینات کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں