پی ٹی آئی کےچیئرمین بیرستڑ گوہر اور بیرسٹر سیف نے سنٹرل جیل اڈیالہ میں بانی پی ٹی آئی سے اہم ملاقات کی ہےب� اڈیالہ جیل میں ملاقات کی جو تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی۔مذاکرات سے متعلق سوال پر چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اس پر آپ کو جلد بتائیں گے مذاکرات چل رہے ہیں۔ جیل میں اہم ملاقات کی ہے ملاقات کے دوران موجودہ احتجاج اور سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر بات چیت کی گئی.ملاقات کے بعدپی ٹی آئی وفد واپس روانہ ہوگیا راستوں کی بندش کے باجود جیل تک وفد کی رسائی اور ملاقات کو اہم قرادیا جارہا ہے جبکہ ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر بانی پی ٹی آئی سے کی گئی ملاقات بارے میں بشری بی بی اور علی امین گنڈا پور سے مزید مشاورت کریں گے. میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا میری بانی پی ٹی ائی سے اہم ملاقات ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال فائنل ہے، احتجاج کال آف والی بات نہیں ہے۔