تحریک انصاف کا پشاور سے آنے والا قافلہ ہکلہ انٹرچینج پہنچ چکا ہے مگر یہ کس راستے سے اسلام آباد داخل ہوگا، تاحال یہ غیر واضح ہے۔ پی ٹی آئی کا قافلہ ہکلہ انٹر چینج پر پہنچ چکا ہے.ہکلہ انٹرچینج سے بذریعہ مارگلہ ایونیو ڈی چوک کا فاصلہ قریب 40 کلومیٹر بنتا ہے۔علی امین گنڈا پور کی سربراہی میں احتجاجی قافلہ اتوار کو پشاور سے روانہ ہوا تھا اور رات دیر گئے پنجاب کی حدود میں داخل ہو گیا تھا۔اکتوبر میں خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی علی امین گنڈاپور نے عمران خان کی ہدایت پر اسلام آباد کی طرف مارچ کیا تھا تو ان کا قافلہ مارگلہ ایونیو کا راستہ اختیار کرتے ہوئے وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون پہنچا تھا۔ حکومت کی جانب سے متعدد مقامات پر کنٹینرز کی رکاوٹیں لگائی گئی ہیں تاہم اہم اس قافلے کے پاس کنٹینر جیسی رکاوٹوں کو ہٹانے کے لیے مشینری موجود ہے۔