پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات. پشاور موڑ پر دھرنا کی اجازت دینے پر غور

پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکراتی عمل بحال ہو گیا ہے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چئیرمین بیرسٹر گوہر نے کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد اچھی خبر سننے کو ملے گی . ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے قافلے کو اسلام آباد تک آنے میں ایک بڑا بریک تھرو ہونے کی امید ہے .ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور حکومتی نمائندوں کے درمیان نامعلوم مقام پر مذاکرات جاری ہیں قبل ازیں بیرسٹر گوہر نے ادیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات میں انہیں مذاکرات کی پیش رفت سے آگاہ کیا تھا .جس کے بعد انیں وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور اور عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بیگم کو اعتما د میں لیا اور تحریک اںصاف کے قافلے کو ڈی چوک کے علاوہ کسی اور مقام تک آنے کی اجازت دینے کی حکومتی تجاویز سے آگاہ کیا ،ذرائع کے مطابق مذاکرات میں پاکستان تحریک انصاف کو پشاور موڑ پر دھرنا دینے کی اجازت دینے پر بات چیت جاری ہے جس کے بعد پی ٹی آئی کے قافلے کو آنے کی اجازت دی جاسکتی ہے .

اپنا تبصرہ لکھیں